کالا باغ ڈیم پر بات نہیں ہو سکتی،اسماعیل راہو

سندھ: آج سے جامعات اور تعلیمی بورڈز کھل جائیں گے

وزیر ماحولیات سندھ اسماعیل راہو کا کہنا ہے کالا باغ ڈیم پر بات نہیں ہوسکتی۔نئے آبی منصوبے سندھ کی تباہی کا سبب بنیں گے۔

صوبائی وزیر اسماعیل راہو نے کہا ہے کہ  کالا باغ ڈیم بے وقت کی راگنی ہے۔سندھ، خیبرپختونخوا اور بلوچستان کی صوبائی اسمبلیاں کالاباغ ڈیم کو مسترد کرچکی ہیں۔چھوٹے صوبوں کے زخموں پر نمک پاشی نہ کی جائے۔

انہوں نے  کہا ہے کہ پنجاب کا تھل کینال فیز ٹو منصوبہ انیس سو اکیانوے کے آبی معاہدے کی خلاف ورزی ہے۔

وزیر ماحولیات سندھ کا کہنا ہے کہ ماحولیاتی اور موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے دنیا کے کئی ممالک کومیٹھےپانی کی قلت کا سامنا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ یہ بحران جن ملکوں کو شدید متاثرکرے گا پاکستان ان میں سر فہرست ہے۔نئے منصوبے سندھ کی تباہی کا سبب بنیں گے۔پنجاب اور وفاقی حکومت اپنے فیصلوں پر نظر ثانی کریں۔

واضح رہے چند دن پہلے وفاقی وزیر برائے آبی وسائل مونس الٰہی نے پاکستان کی آبی ترقی پر اسلام آباد میں منعقدہ بین الاقوامی سمپوزیم میں اپنے خطاب میں پاکستان کیلئے کالاباغ ڈیم کی تعمیر کو ناگزیر قرار دیا تھا ۔


متعلقہ خبریں