خوشی ہے عدم اعتماد کی تحریک پر سب راضی ہو رہے، بلاول بھٹو

حکومتی شکست اچھا اشارہ، آئندہ بھی شکست دیں گے: بلاول بھٹو

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ خوشی ہوئی ہے کہ عدم اعتماد کی تحریک پر سب راضی ہورہے ہیں،حکومت کوجمہوری طریقے سے ہٹانا چاہتے ہیں، ہمارے پاس حکومت کو ہٹانے کےلیے عدم اعتماد کا ہتھیار ہے۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں منشور لے کر جا رہے ہیں، ہر شہر کا دورہ کررہے ہیں، آصف علی زرداری اور آصفہ مل کر جدوجہد کر رہے ہیں، احتجاج ہمارا جمہوری حق ہے۔

بلاول بھٹو نے ملک بھر میں طلبہ تنظیموں کی بحالی کا مطالبہ کردیا

انہوں نے کہا کہ بلدیاتی الیکشن میں پیپلزپارٹی کے ووٹ بینک میں اضافہ ہوا ہے، ہم نے ہمیشہ معاشی حقوق کا تحفظ کیا ہے۔

پی ڈی ایم کا وزیراعظم عمران خان کیخلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا اعلان

یاد رہے کہ گزشتہ روز اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک مومنٹ (پی ڈی ایم) نے وزیراعظم عمران خان کیخلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا اعلان کیا تھا۔

میڈیا سے گفتگو میں سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان نے کہا تھا کہ حکومت کی اتحادی جماعتوں سے رابطے کریں گے اور درخواست کریں گے کہ وہ اتحاد ختم کریں۔

انہوں نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد لانے سے پہلے ہوم ورک مکمل کریں گے، حکومت کی اتحادی جماعتوں سے رابطوں کیلئے ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ کبھی کسی اپوزیشن پارٹی کے ساتھ عوام میں لڑائی نہیں کروں گا، سیاست میں بڑے فیصلوں کیلئے دل بھی بڑا کرنا پڑتا ہے،  اب حالات بدل گئے ہیں، حالات کا انتظار کرنا پڑتا ہے۔


متعلقہ خبریں