پی ڈی ایم کا وزیراعظم عمران خان کیخلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا اعلان



اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک مومنٹ (پی ڈی ایم) نے وزیراعظم عمران خان کیخلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا اعلان کر دیا۔

میڈیا سے گفتگو میں سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ حکومت کی اتحادی جماعتوں سے رابطے کریں گے اور درخواست کریں گے کہ وہ اتحاد ختم کریں۔

انہوں نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد لانے سے پہلے ہوم ورک مکمل کریں گے، حکومت کی اتحادی جماعتوں سے رابطوں کیلئے ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ کبھی کسی اپوزیشن پارٹی کے ساتھ عوام میں لڑائی نہیں کروں گا، سیاست میں بڑے فیصلوں کیلئے دل بھی بڑا کرنا پڑتا ہے،  اب حالات بدل گئے ہیں، حالات کا انتظار کرنا پڑتا ہے۔

پی ڈی ایم کا 23 مارچ کو ہی لانگ مارچ کرنے کا اعلان

ان کا کہنا تھا کہ ہم سیاسی لوگ ہیں، اتفاق رائے اور سوچ سمجھ کے ساتھ فیصلے کرتے ہیں،23مارچ سے متعلق ہمارا فیصلہ برقرار ہے،ہم تحریک عدم اعتماد میں کامیاب ہوں گے۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہم پی ٹی آئی کے اراکین سے رابطہ نہیں کریں گے، ااگر پی ٹی آئی سے کسی نے خود رابطہ کیا تو دیکھیں گے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کی اتحادی جماعتوں کے بغیر تحریک عدم اعتماد نہیں لائی جا سکتی۔

 


متعلقہ خبریں