کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو بڑا دھچکا، اہم کھلاڑی انجری کا شکار


پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو بڑا دھچکا لگا ہے، ٹیم میں موجود آل راؤنڈر محمد نواز انجری کے باعث ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئے ہیں۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر سے جاری پیغام میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے بتایا کہ 27 سالہ محمد نواز کو نیوکولر بون فریکچر ہوا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ گلیڈی ایٹرز کی انتظامیہ پی ایس ایل ٹیکنیکل کمیٹی سے متبادل کھلاڑی کے لیے درخواست دے گی۔

محمد نواز کا شمار کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اہم ترین کھلاڑیوں میں ہوتا ہے۔ انہوں نے چار اننگز میں 205 کے اسٹرائیک ریٹ سے 78 رنز بنا رکھے ہیں۔

شاہد آفریدی کورونا سے صحتیاب، کوئٹہ گلیڈی ایٹر کا حصہ بن گئے

اس کے علاوہ انہوں نے ٹورنامنٹ میں بہترین بولنگ کا مظاہرہ کیا اور اب تک 6 وکٹیں لی ہیں۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز پوائنٹس ٹیبل پر پانچ میچوں میں دو جیت کر چوتھے نمبر پر موجود ہے، ٹیم کا اگلا میچ ہفتے کے روز اسلام آباد ہونائیٹڈ سے شیڈول ہے۔


متعلقہ خبریں