ڈاکٹر صاحب خط میں چند اہم چیزیں لکھنا بھول گئے، شہباز گل


اسلام آباد: معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ ڈاکٹر صاحب اپنے خط میں چند اہم چیزیں لکھنا بھول گئے۔

وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے نواز شریف کی میڈیکل رپورٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف نے پاکستانی نژاد امریکی ڈاکٹر کو لندن بلوایا اور اس ڈاکٹر سے معائنہ کرایا۔ جس کے بعد اپنی مرضی کا ایک خط بھی لکھوایا۔

انہوں نے کہا کہ کیا آپ کو لگتا ہے یہ مکاری اب اور چلے گی؟ ڈاکٹر صاحب اپنے خط میں چند اہم چیزیں لکھنا بھول گئے اور ڈاکٹر کو لکھنا چاہئے تھا کہ مریض کے دل کو خوش رکھنے کے لیے ان کو وزیر اعظم بنایا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: نواز شریف ذہنی دباو کا شکار،ڈاکٹرز نے سفر سے روک دیا، رپورٹ عدالت میں جمع

شہباز گل نے کہا کہ نواز شریف کو دو تہائی اکثریت دلوائی جائے اور نواز شریف کو لندن میں 10 مہنگے اپارٹمنٹس لے کر دیئے جائیں۔ کیا ہمیشہ کی طرح یہ رام کہانی بھی ہندوستان نے لکھوا کر دی ہے ؟

انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر صاحب کا تعلق اصل میں ہندوستان سے ہے اور پریانکا چوپڑا کے مطابق ڈاکٹر کو بھی فلمیں بنانے کا شوق ہے۔


متعلقہ خبریں