پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں13 روپے 39 پیسے فی لیٹر تک اضافے کا امکان

petrol

اسلام آباد: مہنگائی کے ستائے ہوئے عوام کے لیے ایک اور بری خبر یہ ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 13 روپے 39پیسے فی لٹر تک اضافے کی تجویز پیش کردی گئی ہے۔

ٹماٹر، لہسن، دالیں، گھی اور خوردنی تیل سمیت 17 اشیا مہنگی ہو گئیں

ہم نیوز نے اس ضمن میں بتایا ہے کہ اوگرا کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کو بھیجی جانے والی سمری میں کہا گیا ہے کہ پیٹرول کی قیمت میں 10 روپے 27 پیسے فی لیٹر تک کا اضافہ کیا جائے۔

وزیر اعظم نے پٹرول کی قیمت میں اضافے کا خدشہ ظاہر کر دیا

اوگرا کی جانب سے بھیجی جانے والی سمری میں تجویز دی گئی ہے کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 13 روپے 39 پیسے فی لیٹر تک اضافہ کیا جائے۔

ہم نیوز کے مطابق اوگرا کی جانب سے وزیراعظم کو بھیجی جانے والی سمری میں کہا گیا ہے کہ مٹی کے تیل کی فی لیٹر قیمت میں 11 روپے 34 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا جائے۔

پی ٹی آئی کی لوٹ مار سے ملک میں مہنگائی بڑھی، ذوالفقار علی بدر

ہم نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے منظوری کے بعد پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان آج کیا جائے گا اور اطلاق رات 12 بجے کے بعد سے ہوگا۔


متعلقہ خبریں