جنوبی پنجاب صوبے کا قیام، حکمران جماعت کی اپوزیشن کو ملکر آگے بڑھنے کی دعوت


جنوبی پنجاب صوبے کی بازگشت پھرسنائی دینے لگی، وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے سیاسی جماعتوں کودعوت دیتے ہوئے کہا ہے کہ سیاسی وابستگی سے بالاترہوکر قومی مفاد میں آئینی ترمیم پراتحاد ضروری ہے۔

اپوزیشن آئے اورجنوبی پنجاب کے عوام کی دیرینہ خواہش کی تکمیل کیلئے آگے بڑھیں، اسی معاملے پر2 روز قبل سینیٹ میں شاہ محمود قریشی اوریوسف رضا گیلانی میں گرما گرم بحث بھی ہوئی۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے منشورمیں جنوبی پنجاب صوبہ بنانے کا وعدہ کیا گیا ہے، اپوزیشن اسے حقیقت بنانے میں ہمارا ساتھ دے۔

یہ بھی پڑھیں: نہ ان ہاؤس تبدیلی آئے گی، نہ حکومت ختم ہو گی، شاہ محمود قریشی

شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ جنوبی پنجاب کے عوام کی آسانی، سہولت اور خدمات کی فراہمی کو بہتر بنانے کے لیے ضلعی ترقیاتی رابطہ کمیٹیاں قائم کی جا چکی ہیں۔ ہمیں مل کر آئینی ترمیم کی منظوری پر اتفاق رائے کو یقینی بنانا چاہیے۔

دوروز قبل سینیٹ اجلاس میں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی اوراپوزیشن لیڈریوسف رضا گیلانی جنوبی پنجاب صوبے کے معاملے پرآمنے سامنے آئے، شاہ محمودقریشی کا کہنا تھا کہ صوبوں کے قیام کےلیے 2 تہائی اکثریت چاہیے، یوسف رضا گیلانی بولے مطالبہ صوبہ ہے، سیکرٹریٹ نہیں۔


متعلقہ خبریں