امریکا میں برفانی طوفان: متعدد ریاستوں میں ایمرجنسی نافذ


امریکا میں برفانی طوفان کے باعث  متعدد ریاستوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق طوفان کے باعث ہزاروں پروازیں منسوخ اور ہزاروں صارفین کو بجلی کی فراہمی منقطع ہوگئی۔جن ریاستوں میں ایمرجنسی نافذ کی گئی ہے ان میں ورجینیا، جارجیا اور شمالی اور جنوبی کیرولائنا شامل ہیں۔

دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی میں بھی لوگوں کوگھروں میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

کورونا نے دنیا کے امیر ترین آدمیوں کو اور مالا مال کردیا

رپورٹس کے مطابق متاثرہ علاقوں میں درجہ حرارت منفی 10سینٹی گریڈ تک گرنے کا امکان ہے۔

رپورٹ کے مطابق سڑکوں اور ریل کی پٹڑیوں سے برف ہٹانے کا کام جاری ہے۔ محکمہ موسمیات نے مزید برفباری کی پیش گوئی کی ہے۔


متعلقہ خبریں