مری: متوقع برفباری، انتظامیہ نے داخلے کے اوقات اور گاڑیوں کی تعداد متعین کردی

بارشوں اور برفباری

مری: ملکہ کوہسار مری میں متوقع برفباری کے پیش نظر جامع ٹریفک پلان جاری کیا گیا ہے۔

سانحہ مری کی تحقیقات مکمل

ہم نیوز نے اس ضمن میں چیف ٹریفک آفیسر (سی ٹی او) راولپنڈی کے حوالے سے بتایا ہے کہ مری میں ضلعی انتظامیہ کے حکم پر آٹھ ہزار سے زائد گاڑیوں کو داخلے کی اجازت نہیں ہو گی۔

سی ٹی او کے مطابق مری ٹر یفک اور ضلعی پولیس کے 268 اہلکار اس دوران ڈیوٹی کے فرائض سر انجام دیں گے جب کہ شام 5 بجے سے لے کر صبح 5 بجے تک سیاحوں کے داخلے پرمکمل پابندی عائد ہو گی۔

سانحہ مری: برف ہٹانے والی 20 گاڑیاں ایک ہی جگہ کھڑی رہنے کا انکشاف

چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی کے مطابق مری ٹول پلازہ اور داخلی راستوں پرخصوصی پکٹس قائم کی گئی ہیں جب کہ اس بات کو بھی یقینی بنایا جائے گا کہ صرف لائسنس ہولڈر ڈرائیورز ہی مری میں داخل ہو سکیں گے۔

ہم نیوز نے اس سلسلے میں سی ٹی او راولپنڈی کے حوالے سے بتایا ہے کہ مری میں تقریباً 3500 گاڑیوں کی پارکنگ کی گنجائش ہے۔

مری میں داخلے کی مشروط اجازت

چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی نے تمام شہریوں و سیاحوں سے اپیل کی ہے کہ روڈ پر گاڑی کھڑی کر کے سیلفیاں بنانے سے گریز کریں۔


متعلقہ خبریں