نواک جوکووچ کا ویزا منسوخی فیصلہ برقرار


کنبیرا: آسٹریلوی عدالت نے نواک جوکووچ کے ویزا منسوخی کے فیصلے کو برقرار رکھا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق عالمی نمبر ون ٹینس اسٹار نوواک جوکووچ کی آسٹریلیا سے بے دخلی کے خلاف اپیل پر سماعت ہوئی۔ فیڈرل کورٹ کے چیف جسٹس کی سربراہی میں فل بینچ نے کیس کی سماعت کی۔

سربیا کے ٹینس اسٹار نوواک جوکووچ کے ویزا کیس کی سماعت مکمل کرتے ہوئے فیصلہ محفوظ کر لیا اور فیـصلہ کسی بھی وقت ویب سائٹ پر جاری کرنے کا اعلان کیا تھا۔

عدالت نے فیصلے پر غور کرنے کے لیے سماعت ملتوی کر دی اور تحریری فیصلہ کسی بھی وقت جاری کرنے یا کل دوبارہ سماعت کرنے پر غور کیا۔

اس سے قبل فیصلہ آنے تک نواک جوکووچ کو آسٹریلین اوپن میں شرکت کی اجازت دی گئی تھی جو کل ہونا تھا تاہم آسٹریلوی عدالت نے نواک جوکووچ کے ویزا منسوخی فیصلے کو برقرار رکھنے کا حکم دیا۔

یہ بھی پڑھیں: پہ در پہ شکست، دلبرداشتہ کوہلی ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی سے بھی مستعفی

یاد رہے 9 بار آسٹریلین اوپن چیمپئن شپ جیتنے والے نواک جوکووچ کا ویزا 6 جنوری کو منسوخ کیا گیا تھا، جس کے خلاف بعد انہوں نے اپیل دائر کی تھی۔ اس سے قبل انہوں نے ویزا منسوخی کے خلاف عدالت میں مقدمہ جیتا تھا تاہم امیگریشن وزیر کے مطابق ویزا منسوخ کرنا عوامی مفاد میں تھا۔

ویزا منسوخی پر آسٹریلین وزیر صحت گریک ہنٹ کا کہنا تھا کہ ویزا منسوخ ہونے پر ملک چھوڑنا ہو گا۔ سربین ٹینس اسٹار، آسٹریلین اوپن میں شرکت کے لئے میلبرن پہنچے تو ائیر پورٹ حکام نے انہیں ویکسین سے استثنیٰ اور غلط ویزا کی بنیاد پر داخلے سے روک دیا تھا۔

فیصلے آنے کے بعد نواک جوکووچ نے کہا کہ ویزا منسوخی فیصلے سے بے حد مایوسی ہوئی ہے تاہم عدالت کے فیصلے کا احترام کرتا ہوں اور روانگی کے سلسلے میں تعاون کروں گا۔

انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ ٹینس اور آسٹریلین اوپن میں واپس آؤں گا۔

واضح رہے کہ ویزا منسوخ ہونے کے بعد اب جوکووچ کو ملک بدر کیا جائے گا اور ملک سے باہر جانے تک جاکووچ حراست میں رہیں گے۔


متعلقہ خبریں