نیو یارک پراپرٹی کیس، آصف زرداری کی ضمانت منظور


آصف زرداری کو نیب کی انکوائری میں ریلیف مل گیا، نیویارک پراپرٹی کیس میں آصف زرداری کی ضمانت منظور ہو گئی، اسلام آباد کی احتساب عدالت نے نیب کی استدعا مسترد کر دی۔

احتساب عدالت نے کہا کہ نیب انکوائری کی حد تک آصف زرداری کو گرفتار نہیں کر سکے گا، دوران انکوائری گرفتاری کیلئے نیب کو احتساب عدالت سے رجوع کرنا ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت کچھ نہیں کر سکتی،چاہتا ہوں کہ اب یہ چلی جائے، آصف علی زرداری

احتساب عدالت میں سابق صدر کی میڈیکل رپورٹ بھی عدالت میں پیش کی گئی تھی، دوران سماعت آصف علی زرداری عدالت میں پیش ہوئے، سابق صدر کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے استدعا کی تھی کہ عدالت آصف علی زرداری کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست منظور کرے۔

نیب پراسیکیوٹرنے مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ نیب نے جب وارنٹ گرفتاری جاری نہیں کئے تو درخواست مسترد کی جائے، ہم نے تو ابھی دلائل شروع ہی نہیں کیے، نیب کا گرفتاری کا اگر کوئی ارادہ نہیں ہے تو بتائیں۔

جب انکوائری چل رہی ہے تو نیب واضح کیوں نہیں کرتا۔ ہمیں کوئی شوق نہیں ہے عدالت میں آنے کا کسی کو خطرہ ہوتا ہے تو اپنے آپکو محفوظ رکھنے کیلئے عدالت کا رخ کرتا ہے۔

 


متعلقہ خبریں