مری میں سیاحوں کا داخلہ غیرمعینہ مدت کیلئے بند

بارشوں اور برفباری

مری میں سیاحوں کا داخلہ غیرمعینہ مدت کیلئے بند کر دیا گیا۔

ہم نیوز کے مطابق تین روز بعد بھی مری میں معمولاتِ زندگی مکمل بحال نہ ہو سکے جب کہ شہر میں ایک بار پھر برف باری ہوئی ہے۔

حکومت پنجاب کہا کہنا ہے کہ تمام سیاح مری اورگردونواح میں سفرنہ کریں اور ضلعی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں۔

بلاول بھٹو نے بھی سانحہ مری پر جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ کردیا

دوسری جانب مری میں امدادی کارروائیاں اور ریسکیو آپریشن جاری ہے۔  برفباری سے متاثرہ تمام مرکزی شاہراہیں کھول دی گئیں جب کہ سیاحوں کی بڑی تعداد واپس روانہ ہو گئی ہے۔

دوسری جانب اپوزیشن نے سانحہ مری کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔

قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے کہا ہے کہ سانحہ انتظامی ناکامی ، مجرمانہ غفلت اور قتلِ عام ہے ۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے کہا انتظامیہ تیار نہیں تھی تو آپ کس مرض کی دوا ہیں ، استعفیٰ دیں اور گھر جائیں۔

اس موقع پر چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہاکہ عمران خان اور عثمان بزدار عوام کے حقیقی نمائندے نہیں ، یہ سیاست سے پہلے انسانیت سیکھیں۔

 


ٹیگز :
متعلقہ خبریں