نیوی سیلنگ کلب غیر قانونی قرار، عدالت کا 3 ہفتے میں گرانے کا حکم


اسلام آباد ہائی کورٹ نے راول جھیل کے کنارے نیوی سیلنگ کلب کوغیر قانونی قراردیتے ہوئے 3 ہفتے میں گرانے کا حکم دے دیا۔

رپورٹ کے مطابق عدالت نے عملدرآمد رپورٹ طلب کرلی، فیصلے میں کہا گیا ہے کہ پاک فوج کا اہم سٹیٹس ہے۔ جس کا مینڈیٹ آئین میں بتایا گیا ہے، ریئل اسٹیٹ کاروبارکیلئے ادارے کا نام استعمال نہیں کیا جا سکتا۔

سابق نیول چیف ایڈمرل ظفرمحمود عباسی نے غیرقانونی عمارت کاافتتاح کرکے آئین کی خلاف ورزی کی۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد ایک بار پھر او آئی سی وزرائے خارجہ اجلاس کی میزبانی کریگا

چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے شہری زینت سلیم کی درخواست پرگزشتہ روز محفوظ کیا گیا فیصلہ سنایا، عدالت نے سابق نیول چیف سمیت دیگرذمہ داروں کے خلاف کرمنل کارروائی کا حکم دے دیا۔

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ سی ڈی اے کوبھی اختیارنہیں تھاکہ وہ نیول فارمز کواین اوسی جاری کرتا،پاک بحریہ نے نیشنل پارک ایریا پرتجاوزکیں، سیلنگ کلب غیر قانونی ہے، نیوی کا اختیار نہیں کہ وہ کسی بھی قسم کے رئیل اسٹیٹ وینچرمیں شامل ہو۔


متعلقہ خبریں