جسٹس عائشہ ملک کو سپریم کورٹ کا جج بنانے کی سفارش

سپریم کورٹ کی پہلی خاتون جج جسٹس عائشہ ملک پیر کو عہدے کا حلف اٹھائیں گی

جوڈیشل کمیشن آف پاکستان نے لاہور ہائی کورٹ کی جج جسٹس عائشہ ملک کو سپریم کورٹ کا جج بنانے کی سفارش کر دی ہے۔

ذرائع کے مطابق پارلیمانی کمیٹی کی منظوری کی صورت میں جسٹس عائشہ ملک پاکستان کی اعلیٰ ترین عدالت کی پہلی خاتون جج ہوں گی۔

جوڈیشل کمیشن کا اجلاس سپریم کورٹ کے چیف جسٹس گلزار احمد کی صدارت میں ہوا جس میں جسٹس عائشہ ملک کی اعلیٰ ترین عدالت میں تقرر کی منظوری پانچ چار سے دی گئی۔

جسٹس عائشہ ملک کی تقرری، پاکستان بار کونسل کا ہڑتال اور عدالتی بائیکاٹ کا اعلان

اس ضمن میں میڈیا سے گفتگو میں وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم نے کہا کہ پانچ چار کے تناسب سے جسٹس عائشہ ملک کی تعیناتی کی سفارش ہوئی،،، چیف جسٹس گلزار احمد ، جسٹس عمر عطا بندیال، جسٹس ر سرمد جلال، میں نے اور اٹارنی جنرل نے حق میں ووٹ دیا۔

جوڈیشل کمیشن کا اجلاس کے بعد وزیر قانون فروغ نسیم  نے کہا کہ  جسٹس عائشہ ملک کی بطور سپریم کورٹ جج پر سب کو مبارکباد دیتا ہوں،پارلیمانی کمیٹی سے منظوری کے بعد پاکستان کی پہلی خاتون جج تعینات ہوں گی۔

 


متعلقہ خبریں