امریکہ: برفانی طوفان نے تباہی مچا دی، لوگ خوار، 90 کلومیٹر طویل گاڑیوں کی لائنیں لگ گئیں


امریکہ میں طوفانی برفباری نے تباہی مچا دی، گزشتہ 20 گھنٹوں سے شاہراہیں بند ہونے کے باعث 50 میل یعنی 90 کلو میٹر طویل گاڑیوں کی لائنیں لگ گئیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق حکام نے بتایا کہ امریکہ کے ریاست ورجینیا میں برفانی طوفان کے باعث شاہراہوں کو بند کر دیا گیا ہے جس کے باعث امریکی ریاست ورجینیا کے سینیٹرسمیت سینکڑوں افراد پھنسے ہوئے ہیں۔

سینیٹر نے اپنی ٹوئٹ میں بتایا کہ میں نے دارالحکومت ڈی سی کی جانب سفر کل ایک بجے شروع کیا اور میں اب تک کیپیٹل نہیں پہنچ سکا۔

متاثرہ افراد نے سوشل میڈیا پر پوسٹ کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ان کی گاڑیوں کا ایندھن ختم ہونے والا ہے، اور وہ کئی گھنٹوں سے بھوکے ہیں۔

امریکہ: مسلح شخص کی فائرنگ سے 4 افراد ہلاک

رپورٹ کے مطابق لوکل ایمرجنسی کے حکام کا کہنا ہے کہ سورج نکل چکا ہے جو ہمارے ریسکیو آپریشن میں کافی مدد دے گا، لوگوں کا کھانے پینے کا سامان پہنچایا جا رہا ہے،جب کہ متبادل راستوں کے لیے ٹیمیں لوگوں کو ہدایات دی رہی ہیں۔

کئی گھنٹوں سے سڑکوں پر خوار ہونے والے امریکی باشندوں نے صدر جو بائیڈن سے اپیل کی ہے کہ وہ ریسکیو کا کام تیز کرنے کے لیے احکامات جاری کریں۔


متعلقہ خبریں