بجلی مزید مہنگی کرنے کی منظوری

بجلی مزید مہنگی کرنے کی منظوری

اسلام آباد: نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی ایک روپے 7 پیسے مہنگی کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ اس فیصلے کا اطلاق کے الیکٹرک کے صارفین پر ہوگا۔

کراچی والوں کے لیے بجلی کا یونٹ 5 روپے 50 پیسےمہنگا ہونے کا امکان

ہم نیوز کے مطابق نیپرا نے یہ منظوری کے الیکٹرک کی جانب سے دائر کردہ درخواست پر دیے جانے والے فیصلے میں دی ہے۔

بجلی اکتوبر کی فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مہنگی کی گئی ہے۔ صارفین سے یہ اضافہ جنوری کے بلوں میں وصول کیا جائے گا۔

دسمبر میں مہنگائی کی شرح 12.28فیصد ریکارڈ

ہم نیوز کے مطابق بجلی کی قیمت میں کیے جانے والے اضافے کا اطلاق لائف لائن صارفین پر نہیں ہوگا۔

بجلی کی قیمت میں اضافہ ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں اکتوبر کے لیے کیا گیا ہے۔ اضافے سے صارفین پر ایک ارب 91 کروڑ روپے کا بوجھ پڑے گا۔

پیٹرول اور مہنگاہوگا، موبائل فون ، گاڑیاں ، میک اپ اور اسٹیشنری مہنگی ہونے کا امکان

واضح رہے کہ کراچی کے صارفین دسمبر کے بلوں میں ستمبر کی فی یونٹ پونے 4 روپے ایڈجسٹمنٹ بھی ادا کر رہے ہیں۔


متعلقہ خبریں