کورونا کا خوف: بھارت میں کرفیو نافذ


بھارت میں تیزی سے پھیلتے کورونا کی وجہ سے نئی پابندیاں نافذ کردیں گئی ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق نئی دہلی میں ہفتہ اتوار کرفیو لگانے کا اعلان کردیا گیا ہے، جبکہ ریاست تلنگانہ اور ممبئی میں اسکول بند کردیئے گئے ہیں۔ بھارتی ریاست پنجاب کے کچھ علاقوں میں بھی رات کا کرفیو نافذ کیا گیا ہے، جبکہ سنیما، مالز اور ریسٹورنٹس پر 50 فیصد افراد کو اجازت دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: محبت کا جنون، پاکستانی نوجوان نے بھارتی سرحد پار کر لی

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست بیہار میں 3 دن میں 168 ڈاکٹرز میں کورونا کی تشخیص ہو چکی ہے۔ بھارت میں ممبئی سے گوا جانے والے کروز جہاز کے تمام مسافروں کو بھی واپس بھیج دیا گیا ہے، جس میں 2 ہزار سوا مسافروں میں سے 66 میں کورونا کی تشخیص ہوئی تھی۔

یاد رہے نئی دلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال کا کورونا ٹیسٹ  بھی مثبت آگیا ہے،  اروند کیجریوال نے سوشل میڈیا پر تصدیق کرتے ہوئے لکھا کہ کورونا کی ہلکی علامات ظاہر ہوئی ہیں، جس پر انہوں نے خود کو گھر میں ہی قرنطینہ کرلیا ہے، انہوں نے درخواست کی کہ ان سے ملاقات کرنے والے افراد قرنطینہ کریں اور ٹیسٹ کروائیں۔

دوسری جانب دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجروال، رکن پارلیمنٹ منوج تیواری اور یونین وزیر مہندرا ناتھ پانڈے کے بھی کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔


متعلقہ خبریں