موبائل فون مزید مہنگے، رعایتی فکسڈ ٹیکس ختم، 17 فیصد سیلز ٹیکس عائد

فوٹو: فائل


فنانس ترمیمی بل 2021 کی منظوری کے بعد موبائل فون مزید مہنگے ہو گئے، رعایتی فکسڈ ٹیکس ختم کرکے 17 فیصد سیلز ٹیکس عائد کر دیا گیا۔

فنانس ترمیمی بل  کی دستاویز کے مطابق 30 سے 200 ڈالرز مالیت کے موبائل فون پر عائد ٹیکس میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔

200 سے 350 ڈالرز مالیت کے موبائل پر 17 فیصد سیلز ٹیکس لگایا گیا ہے، اس سے پہلے  اس مالیت کے موبائل پر 1750 روپے ٹیکس عائد تھا۔

یہ بھی پڑھیں:منی بجٹ: اپوزیشن کا ہنگامہ، شور شرابہ، اسپیکر ڈائس کا گھیراؤ، کاپیاں پھاڑ دیں

351 سے 500 ڈالرز مالیت کے موبائل فون پر بھی  17 فیصد سیلز ٹیکس  ہوگا، ان موبائل فونز پر پہلے 5400 روپے فکسڈ ٹیکس تھا۔

501 ڈالر یا زائد مالیت کے موبائل پر 17 فیصد سیلز ٹیکس عائد کیا گیا ہے جبکہ  پہلے اس مالیت کے موبائل پر 9270 روپے ٹیکس عائد تھا۔

دستاویز کے مطابق اب 1300 ڈالر کے موبائل پر 9270 کی بجائے 42000 روپے ٹیکس ہوگا۔


متعلقہ خبریں