شہباز شریف جیل جائیں یا لندن، فواد چودھری

بلاول مہنگائی پر مراد علی شاہ کے خلاف جلوس نکالا کریں، فواد چودھری

وزیراطلاعات فواد چودھری نے کہا ہےکہ شہبازشریف کے پاس 2آپشنز ہیں، وہ جیل جائیں گے یا پھر لندن۔

لاہور میں میڈیا سے گفت گو کرتے ہوئے فواد چودھری کا کہنا تھا کہ شہبازشریف کےکیس روزانہ کی بنیادپرچلنےچاہئیں، نوازشریف اورزرداری نے ملکی معیشت کو تباہ کیاتھا،ان کی وجہ سے ہمیں قرض لینا پڑرہاہے، حکومت قرض کی ادا ئیگی کے لیے اقدامات نہ کرے تو کیاکرے؟۔

فواد چودھری نے کہا کہ گزشتہ روز اپوزیشن مایوس ہوگئی،اپوزیشن کی اہم قیادت اتنی مایوس تھی کہ اسمبلی ہی نہیں آئی،اپوزیشن بکھرکررہ گئی ہے،لوگوں نےان کی بکھری ہوئی حالت دیکھ لی ہے،ساری تو پی ٹی آئی سے رابطے میں تھی۔

یہ بھی پڑھیں:وقت بتائے گا میٹرو ٹرین ملک کو زیادہ فائدہ پہنچائے گی یا صحت کارڈ، وزیر اعظم

فواد چودھری کا کہنا تھا کہ اپوزیشن نوازشریف کے معاملے پر پیچھے ہٹ کر بل میں گھس گئی،خواجہ آصف ہمیں بتارہے تھے کہ ملکی سالمیت کوکس چیز سے خطرہ ہے۔

فواد چودھری نے کہا کہ صحت کارڈ تمام صوبوں کو مل رہا ہے صرف سندھ میں نہیں،وزیراعلیٰ سندھ اپنے فیصلے پر نظر ثانی کریں اور عوام کوسہولت فراہم کریں،عوام کو صحت کارڈ سے علاج کی مفت سہولت میسر ہوگی۔

فنانس ترمیمی ایکٹ میں سینما اور فلم پروڈکشن کی مشینری پر ٹیکس نہیں ہے،غیرملکی ڈرامہ درآمد کرنے اوراشتہارات میں غیرملکی ماڈلز لینے پر بھاری ٹیکس عائد ہوگا،پاکستانی فلمی صنعت اور فنکاروں کے تحفظ کے لیے غیر ملکی مواد پرٹیکس لگانے کا فیصلہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں:میر علی میں دہشتگردوں کی فائرنگ، 4 جوان شہید

وزیراعظم نے غریبوں سے کیے گئے وعدے پر عمل کا عزم آج پھر دہرایا ہے،لاہورکےہرخاندان کو 10لاکھ تک علاج کی سہولت مہیاکردی گئی ہے،سندھ صحت کارڈ سےمستفیدہونےسےرہ گیاہے۔

اشیائےخورونوش سستی ہوناشروع ہوگئی ہیں،معیشت میں بہتری جلدنظرآناشروع ہوجائےگی،3سال میں 32 ارب ڈالرواپس کیے۔

فواد چودھری نے کہا کہ کورونا ویکسی نیشن کاٹارگٹ مکمل ہوچکا،بہترین حکمت عملی سےکوروناکوشکست دی۔


متعلقہ خبریں