لاہور: مسلم لیگ ن کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان مہنگائی پر عوام کو جواب دیں۔
مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ عوام کی جیبیں کاٹنے والے ظالموں کا بھرپور مقابلہ کریں گے اور منی بجٹ سے مہنگائی میں مزید اضافہ ہو گا۔
انہوں نے کہا کہ حزب اختلاف کے نمبرز بالکل پورے ہیں اور ہم پارلیمنٹ کے اندر اور باہر احتجاج کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: شہباز شریف کی تقریر نہیں ملازمت کی درخواست ہوتی ہے، وزیر اعظم
رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ حکومت کے اتحادیوں کو بھی چاہیے کہ منی بجٹ پر آواز اٹھائیں اور منی بجٹ ایک جھوٹ بجٹ ہے کیونکہ مہنگائی میں اضافہ ہو رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان روز جھوٹ بولتے ہیں اب وہ مہنگائی پرعوام کو جواب دیں۔