حکومت ریکوڈک منصوبے کا تمام مالیاتی بوجھ خود اٹھائے گی، وزیراعظم


وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ میں نے فیصلہ کیا ہے کہ وفاقی حکومت ریکوڈک منصوبے کا تمام مالیاتی بوجھ خود اٹھائے گی۔

اپنی ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ چھوٹے صوبوں کی ترقی ہماری حکومت کا ویژن ہے، وفاقی حکومت بلوچستان حکومت کی جانب سے ریکوڈیک منصوبے کی تعمیر کا اخراجات اٹھائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ اس فیصلے سے بلوچستان کے عوام اور صوبے کے لیے خوشحالی کے دور کا آغاز ہو گا۔

بلوچستان حکومت نے ریکوڈک منصوبے کو دوبارہ شروع کرنے کیلئے کوششیں تیز کردیں

واضح رہے کہ ریکوڈک کا شمار پاکستان میں سونے اور تانبے کے سب سے بڑے ذخائر میں کیا جاتا ہے ۔ اس منصوبے کے حوالے سے پہلا معاہدہ 1993 میں کیا گیا تھا۔ بعد میں معاہدے میں شامل کمپنیوں میں کاروباری تبدیلیاں بھی دیکھی گئیں۔

پاکستانی سپریم کورٹ نے چند سال قبل قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی پرٹی سی سی یا ٹھیتیان کاپرکمپنی کے ساتھ ہونے والے ریکوڈک معاہدے کو کالعدم قرار دے دیا تھا۔


متعلقہ خبریں