خیبرپختونخوا میں نافذ کیا جانے والا بلدیاتی نظام اختیارات کے بغیر ہے ، احسن اقبال

عمران نیازی کی حکومت نے کرپشن کا ورلڈ ریکارڈ بنا دیا ہے، احسن اقبال

مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں نافذ کیا جانے والا بلدیاتی نظام اختیارات کے بغیر ہے۔

نارووال میں جلسے سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ عوام کی اصل خدمت بلدیاتی ادارے ہی کرتے ہیں، بلدیاتی اداروں کو مضبوط کرنا پاکستان کے آئین کو مضبوط کرنا ہے جس سے پاکستان میں جمہوریت مضبوط ہو گی۔

احسن اقبال نے کہا کہ بلدیاتی نظام کی بحالی سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے پر 7 ماہ تک عمل نہ ہوا، سپریم کورٹ کے بار بار نوٹس پر بلدیاتی ادارے بحال ہوئے، بلدیاتی نمائندے عوام سے وعدے کرکے منتخب ہوئے تھے۔

بلدیاتی اداروں کے حقوق سلب، حکومت ان کے ساتھ کھیل رہی ہے، احسن اقبال

انہوں نے کہا کہ قومی اور صوبائی اسمبلیوں کو دو تہائی اکثریت کے بغیر نہیں بدلا جا سکتا ، لوکل گورنمنٹ کے نمائندوں کو با اختیارات بنانا ہوگا ۔

لیگی رہنما نے کہا کہ پاکستان کی معیشت دیوالیہ ہو چکی ہے، سیاست اور معیشت شدید عدم تحفظ کا شکار ہے، امریکہ آج ہم سے بات نہیں کرنا چاہتا، پاکستان کو قرض دینے والے ممالک آج پیچھے ہٹ چکے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں آئین و قانون کی بالادستی سے مسائل پر قابو پایا جا سکتا ہے۔


متعلقہ خبریں