ایم کیو ایم والے الگ صوبے کی بات کرتے ہیں، مقاصد کھل کر سامنے آگئے ہیں: ناصر شاہ

ایم کیو ایم والے الگ صوبے کی بات کرتے ہیں، مقاصد کھل کر سامنے آگئے ہیں: ناصر شاہ

سکھر: سندھ کے وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم والے الگ صوبے کی بات کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کے قائد کے مقاصد ابھی کھل کر سامنے آگئے ہیں۔

کالے بلدیاتی قوانین کے خاتمے تک مذاکرات نہیں ہوں گے، خالد مقبول صدیقی

ہم نیوز کے مطابق ایئرپورٹ پر ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 5 جنوری کولاہور سے نا اہل حکومت کے خلاف احتجاج شروع کیا جائے گا۔

صوبائی وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ 5 جنوری شہید ذوالفقار بھٹو کی سالگرہ کا بھی دن ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ منی بجٹ لا کر عوام پر مزید ظلم کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اگر منی بجٹ پاس کروایا گیا تو عوام کبھی بھی معاف نہیں کریں گے۔

ایم کیو ایم الگ صوبے و لسانیت کی بات کریگی تو کیسے بات ہو گی؟ سعید غنی

واضح رہے کہ ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ جب تک کالے بلدیاتی قوانین ختم نہیں کیے جاتے ہیں اس وقت تک مذاکرات نہیں ہوسکتے ہیں۔


متعلقہ خبریں