منی بجٹ پارلیمنٹ کی خود مختاری پر حملہ، حالات مزید بدترین ہو جائیں گے، شہباز شریف

شہباز شریف دور حکومت کا ایک اور منصوبہ آڈٹ کی زد میں

مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ منی بجٹ پارلیمنٹ کی خود مختاری پر حملہ ہے،اس سے ملکی حالات بہتر ہونے کے بجائے مزید بدترین ہو جائیں گے۔

میڈیا سے گفت گو کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ منی بجٹ منظور ہوا تو نیا سال قوم کے لئے مہنگائی کا بدترین سال بن جائے گا۔

حکومت آئی ایم ایف کی شرائط پوری کرنے کے لیے پارلیمنٹ کو ربڑسٹیمپ بنانا چاہتی ہے،حکومت ناکامی کا اعتراف کرتے ہوئے قوم کی جان چھوڑ دے۔

بیان حلفی ریکارڈ کراتے ہوئے اکیلا تھا، رانا شمیم

شہباز شریف نے کہا کہ حکومت عوامی نفرت کے سیلاب میں ڈوب چکی ہے اور وہ ملک کو آئی ایم ایف کے پنجرے میں قید نہ کرے۔

صدر مسلم لیگ ن نے کہا کہ روا ں سال پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 39 روپے سے زائد اضافہ ظلم ہے۔


متعلقہ خبریں