خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

earthquake

پشاور: صوبہ خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

ہم نیوز کے مطابق زلزلے کے جھٹکے سوات، شانگلہ اور بونیر میں محسوس کیے گئے ہیں۔

اس ضمن میں ہم نیوز کے نمائندگان نے بتایا ہے کہ بٹگرام ، بالا کوٹ اور مانسہرہ سمیت گرد و نواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

ہم نیوز کے مطابق زلزلہ پیما مرکز کے تحت زلزلے کی شدت 4.2 اور گہرائی بالاکوٹ سے 10 کلومیٹر دور تھی۔

زلزلے کے شدید جھٹکے آتے ہی سخت سردی کے باوجود لوگ اپنے گھروں سے کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے باہر نکل آئے اور احتیاطی تدابیر کے تحت کھلی جگہوں پر اکھٹے ہوئے۔

ضلع خیبر میں زلزلے کے جھٹکے

ہم نیوز کے مطابق تاحال زلزلے کی وجہ سے کسی بھی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔


متعلقہ خبریں