کسی بھی قسم کی خفیہ ملاقاتیں نہیں کرتا ،رمیز راجہ

ورلڈ کپ: 5 میں سے 5 مقابلے جیتنا شاندار کوشش

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین رمیز راجہ نے کہا ہے کہ میں گراونڈ سے جڑا ہوا بندہ ہوں، کسی بھی قسم کی خفیہ ملاقاتیں نہیں کرتا۔

انہوں نے یہ بات آج کراچی میں معروف کاروباری شخصیت عقیل کریم ڈھیڈی سے ملاقات کے دوران کہی جس میں کرکٹ پروموشن کیلئے مختلف آپشنز پر گفتگو کی گئی۔

ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں رمیز راجہ نے کہا کہ ہمیں پیسوں کی سخت ضرورت ہے، نیشنل اسٹیڈیم کراچی کی حالت بہت خراب ہے، چیمپئنزٹرافی سے پہلےاسٹیڈیم کی تزئین وآرائش اولین ترجیح ہے۔

رمیز راجہ نے کہا کہ کرکٹ میں بہتری لانے کیلئے کوشاں ہیں، جونیئرکرکٹرز کیلئے پلاننگ کر رہے ہیں، غریب کے بچوں کو سپر اسٹار بنائیں گے، ٹیکنیکل کام جونیئرسطح پرہی ہو سکتا ہے۔

اس موقع عقیل کریم ڈھیڈی نے کہا کہ نیشنل اسٹیڈیم کو کلب ہاؤس بنائیں گے جب کہ اسٹیڈیم کے قریب ٹیموں کیلئے ہوٹل بھی قائم کیا جائے گا۔


متعلقہ خبریں