اسلام آباد: مسلح ملزمان کی فائرنگ سے ایگل اسکواڈ کے دو اہلکار زخمی

اسلام آباد: مسلح ملزمان کی فائرنگ سے ایگل اسکواڈ کے دو اہلکار زخمی

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں نا معلوم مسلح ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کر کے دو اہلکاروں کو زخمی کردیا ہے۔

اسلام آباد: مارگلہ کی پہاڑیوں پر تمام واکنگ ٹریلز ایک ہفتے کےلیے بند

ہم نیوز نے اس ضمن میں اسلام آباد پولیس کے حوالے سے بتایا ہے کہ نامعلوم مسلح ملزمان نے فائرنگ ایگل اسکواڈ کے اہلکاروں پر کی ہے۔

پولیس کے مطابق فائرنگ سے ایگل اسکواڈ کے دو اہلکار زخمی ہو گئے ہیں جنہیں فوری طور پر طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں ڈاکٹروں کی ٹیم زخمی اہلکاروں کو طبی امداد فراہم کر رہی ہے۔

اسلام آباد پولیس نے اپنے ہی اہلکاروں پر گولیاں برسا دیں، دو زخمی

ہم نیوز نے اس حوالے سے بتایا ہے کہ نامعلوم مسلح ملزمان فائرنگ کرنے کے بعد فرار ہوتے وقت پولیس اہلکاروں سے سرکاری اسلحہ بھی چھین کر لے گئے ہیں۔

اسلام آباد پولیس کے مطابق مسلح ملزمان کی جانب سے ایگل اسکواڈ پر فائرنگ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری جائے وقوع پر پہنچ گئی جب کہ تفتیشی اداروں نے جائے وقوع سے ثبوت و شواہد اکھٹے کرنے شروع کردیے ہیں۔

جاگتے رہیں: سیف سٹی کیمرے اسلام آباد کو صرف 30 فیصد کور کرتے ہیں، ڈی آئی جی

ہم نیوز کے مطابق نامعلوم مسلح ملزمان نے فائرنگ تھانہ سہالہ کی حدود میں واقع امتیاز مال کے قریب لگائے جانے والے ناکے پر کی تھی۔


متعلقہ خبریں