بلدیاتی انتخابات میں شکست، محمود خان نے وزیراعظم کو رپورٹ پیش کر دی


وزیراعظم عمران خان کو وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے  بلدیاتی انتخابات میں شکست سے متعلق رپورٹ پیش کر دی۔

ذرائع کے مطابق رپورٹ میں مہنگائی، ٹکٹوں کی غلط تقسیم  اور مقامی رہنماوں کے آپسی اختلافات شکست کی بڑی وجہ قرار دی گئی ہے۔

خیبرپختونخوا کے بلدیاتی انتخابات: شوکت یوسفزئی نےشکست کی وجہ بتادی

اس کے علاوہ رپورٹ میں انتخابات میں ساتھ نہ دینے والے ارکان پارلیمنٹ اور سینئر رہنماؤں کی نشاندہی کر دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے محمود خان  کو اگلے مرحلے کی حکمت عملی کے لیے گائیڈ لائنز دے دیں۔

دوسری جانب ترجمان خیبرپختونخوا حکومت بیرسٹر سیف نے بلدیاتی انتخابات سے متعلق رپورٹ وزیراعظم کو پیش کرنے کی تردید کر دی۔

انہوں نے کہا کہ کوئی تحقیقاتی رپورٹ وزیراعظم عمران خان کو پیش نہیں کی گئی، اس سے متعلق خبروں کی تردید کرتا ہوں۔


متعلقہ خبریں