بھارتی کرکٹ بورڈ کے چیئرمین سارو گنگولی نے ٹینشن کی وجہ بیوی اور گرل فرینڈ کو قرار دے دیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سابق کرکٹر سارو گنگولی ایک تقریب میں پہنچے جہاں صحافیوں نے ان سے کئی سوالات کیے، جن کے گنگولی نے خوشگوار موڈ میں جوابات دئیے۔
صحافیوں کی جانب سے ویرات کوہلی کی کپتانی سے متعلق بھی کئی سوال کیے گئے، تاہم ایک صحافی نے بطور بی سی سی آئی چیئرمین ان کی ٹینشن اور مسائل کے بارے میں دریافت کیا۔ اور پوچھا کہ وہ ان سب سے کیسے نمٹتے ہیں؟
Who agrees with Dada? ? pic.twitter.com/KAL49bd0AB
— Circle of Cricket (@circleofcricket) December 19, 2021
جس پر سارو گنگولی کا کہنا تھا کہ ان کی زندگی میں کوئی ٹینشن نہیں ہے، ٹینشن صرف بیوی اور گرل فرینڈ دیتی ہے۔
ان کا یہ بیان سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا، اور صارفین کی جانب سے بھی اس بیان پر کئی تبصرے کیے گئے جبکہ سابق کھلاڑی کو تنقید کا بھی نشانہ کرنا پڑ رہا ہے۔
صارفین کا کہنا تھا کہ گنگولی جس پوزیشن پر ہیں، انہیں سوچ سمجھ کر مزاق کرنا چاہیے، کیونکہ یہ ان کی سوچ کی عکاسی کرتا ہے، کہ وہ کیسے خواتین کو یا اپنے سے سینئر لوگوں کو دیکھتے ہیں۔
men r so cringe. no one put a gun to ur head to partner up with a woman and marry her. could’ve just stayed single or tried yr luck with a dude, aurton se itni hi repulsion aur chirdh hai toh. https://t.co/fJUT1USEOS
— Imaan Sheikh (@sheikhimaan) December 20, 2021