وزیراعظم کی زیر صدارت رہنماوں اور ترجمانوں کا اجلاس ملتوی

وزیر اعظم نے اہم اجلاس اتوار کو طلب کر لیا

وزیراعظم عمران خان نے پارٹی ترجمانوں کا اجلاس شام 4بجے طلب کیا تھا، جسے ملتوی کر دیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اجلاس وزیراعظم کی دیگر مصروفیات کے باعث ملتوی کیا گیا، اجلاس میں ملکی سیاسی اور معاشی صورتحال کا جائزہ لیا جانا تھا، جبکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا بلدیاتی انتخابات میں شکست پر گفتگو ہونا تھی۔

دوسری جانب حکومت نے اتحادی جماعتوں کا اجلاس بھی آج 3 بجے طلب کر رکھا ہے، اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس کے کمیٹی روم نمبر ایک میں ہوگا۔

سینیٹ میں قائد ایوان سینیٹر شہزاد وسیم اجلاس کی صدارت کریں گے، ایوان بالا کے آج سے شروع ہونے والے اجلاس سے متعلق حکمت عملی طے کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کے پاس اب بھی موقع ہے وہ مستعفیٰ ہو جائیں، مریم نواز

یاد رہے گزشتہ روز خیبرپختونخوا بلدیاتی انتخابات میں شکست کے بعد وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ کے پی کے بلدیاتی انتخابات میں غلطیاں کیں اورقیمت چکائی۔

ٹویٹ کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ غلط امیدواروں کا انتخاب سب سے بڑا سبب بنا، اب سے ذاتی طورپر بلدیاتی انتخابات کی نگرانی کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ دوسرے مرحلے سمیت پورے ملک کے بلدیاتی انتخابات نگرانی کروں گا۔

وزیراعظم نے اس عزم کا اظہار کیا کہ آئندہ تحریک انصاف مضبوط بن کرسامنے آئے گی۔


متعلقہ خبریں