کراچی: شیر شاہ دھماکے کے بعدنالے پر قائم تجاوزات گرانے کا کام شروع


کراچی کے علاقے شیر شاہ میں دھماکے سے عمارت گرنے کے بعد انتظامیہ متحرک ہوگئی۔ نالے پر قائم  غیر قانونی تعمیرات گرانا شروع کردیں۔

ڈی سی کیماڑی کا کہنا ہے کہ پہلے مرحلے میں سائٹ ایسو سی ایشن کی حدود میں نالے پر قائم تجاوزات گرائی جائیں گی۔

دوسری جانب  شیر شاہ پراچہ چوک کے قریب ہونےوالےدھماکے کے دو روز بعد بھی ملبہ اٹھانے کاکام جاری ہے۔ انتظامیہ نے  دھماکے سے متاثرہ عمارت کو مخدوش قرار دے دیا۔

اسٹنٹ کمشنر سائٹ کہتے ہیں کہ نالے پر قائم عمارت کی الاٹمنٹ منسوخ کردی گئی ہے بچ جانے والا سامان نکالنے کےبعد عمارت کو مکمل گرادیا جائےگا۔ہیوی مشیری کی مدد سے آ ج عمارت کو گرانے کا کام شروع کیا جائے گا۔

دوسری جانب دھماکے کی تحقیقات کرنے والی کمیٹی کے سربراہ نے جائے دھماکا کا دورہ کیا۔سربراہ تحقیقاتی ٹیم نے کہا، ابتدائی جانچ میں دھماکا سیوریج نالے سے گیس لیکج کا لگتا ہے ، فرانزک کےبعد حتمی فیصلہ ہوگا ۔

ڈی سی کیماڑی مختیار علی ابڑو  کا کہنا ہے کہ نقصان کا تخمینہ بینک انتظامیہ کی حتمی جانچ کے بعد سامنے آئے گا۔ ایم ڈی سائٹ و دیگر ادارے موجود ہیں،نالے پر قائم تمام تعمیرات گرائیں گے۔شیر شاہ نالے کو لیاری ندی تک کلئیر کیا جائے گا

یاد رہے کہ ہفتے کی دوپہر سیوریج نالے میں زور دار دھماکہ ہوا تھا دھماکے میں ایم این اے کے والد سمیت 17 افراد جاں ںحق اور 12زخمی ہوئے تھے دھماکے کے باعث نالے پر قائم عمارت کو شدید نقصان پہنچا تھا ۔


متعلقہ خبریں