خیبرپختونخوا: بلدیاتی الیکشن میں ووٹنگ کا وقت ختم ہو گیا


پشاور: صوبہ خیبرپختونخوا میں منعقدہ ہونے والے بلدیاتی الیکشن میں ووٹ ڈالنے کا وقت ختم ہو گیا ہے لیکن پولنگ اسٹیشنز کی حدود میں موجود افراد کو وقت گزرنے کے باوجود ووٹنگ کی اجازت ہو گی۔

بنوں کی تحصیل بکا خیل میں امن وامان کی خراب صورتحال کے باعث الیکشن ملتوی

ہم نیوز کے مطابق صوبہ کے پی میں ہونے والے بلدیاتی الیکشن کے لیے دن بھر پولنگ اسٹیشنز کے باہر ووٹرز کی لمبی قطاریں لگی رہی ہیں۔

صوبہ خیبرپختونخوا کی 66 تحصیلوں، دو ہزار 382 ویلیج اور نیبرہڈ کونسلز کے لیے پولنگ ہوئی ہے۔۔ 37 ہزار 752 امیدواران اس وقت انتخابی میدان میں ہیں۔

ہم نیوز کے مطابق کچھ مقامات پر ناخوشگوار واقعات بھی رونما ہوئے ہیں جب کہ کئی جگہوں سے لڑائی جھگڑے، توڑ پھوڑ اور فائرنگ کی اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں۔

بلدیاتی انتخابات، پرتشدد واقعات میں 2 افراد جاں بحق،3 زخمی

واضح رہے کہ کرک فقیرخیل میں فائرنگ سے دو افراد جاں بحق جب کہ چار زخمی ہوئے ہیں جس کے بعد پولنگ روک دی گئی۔


متعلقہ خبریں