محمد رضوان نے ٹی 20 کرکٹ میں تاریخ رقم کر دی


قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں تاریخ رقم کر دی۔

29 سالہ رضوان کلینڈر ایئر میں 2 ہزار رنز بنانے والے دنیا کے پہلے کرکٹر بن گئے ہیں۔

محمد رضوان کا انگلش کاؤنٹی ٹیم سے معاہدہ، سارہ ٹیلر خوشی سے نہال

انہوں نے یہ اعزاز ویسٹ انڈیز کے خلاف جاری تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں نصف سنچری اسکور کر کے حاصل کیا۔

ویسٹ انڈیز کے سابق فاسٹ بولر و موجودہ کمنٹیٹر ائین بشپ نے ورلڈ ریکارڈ قائم کرنے پر محمد رضوان کو مبارک باد پیش کی ہے۔


متعلقہ خبریں