کراچی:نرسز اور سندھ حکومت میں مذاکرات کامیاب، پروموشن کی منظوری


کراچی : سندھ حکومت نے نرسز کی پروموشن کی منظوری دے دی. نرسز کے احتجاج کا سولہویں روزنرسز اور سندھ حکومت میں مذاکرات کامیاب ہوگئے۔

کراچی میں صوبے بھر کے نرسزکا احتجاج سولہ روزجاری رہا۔نرسز نے محکمہ صحت سندھ کو مطالبات کی منظوری کے لیے 12 بجے تک کی مہلت دی تھی۔

مطالبات منظور نہ ہونے پرنرسز نے سندھ سیکرٹریٹ کا رخ کرلیا۔  مظاہرین نے سندھ سیکریٹریٹ کے اندر  بھی داخل ہونے کی کوشش  کی لیکن پولیس نے انہیں روکے رکھا۔

سیکرٹریٹ پہنچنے پر حکومت اور مظاہرین کے درمیان مذاکرات کامیاب ہو گئے اور حکومت سندھ نے نرسز کی پرموشن کی منظوری دے دی۔

اس سے قبل پیرکو بھی نرسز نے کراچی پریس کلب سے وزیر اعلیٰ ہاوس کا رخ کیاتھا۔ سیکیورٹی کے پیش نظر موجود پولیس کی بھاری نفری نے مظاہرین کو آرٹس کونسل چورنگی کے قریب رکاٹیں لگا کر آگے بڑھنے سے روک دیا تھا۔ جہاں مظاہرین سڑک پر دھرنا دیکر بیٹھ گئے تھے۔

یاد رہے کہ  صوبے بھر کے نرسز  نے  رسک الاونس  اور محکمہ جاتی پروموشن کا مطالبہ کیاتھا۔


متعلقہ خبریں