خانیوال ضمنی الیکشن: مسلم لیگ ن نے میدان مار لیا

ووٹ

مسلم لیگ ن نے خانیوال کے حلقہ پی پی 206 کے ضمنی انتخابات میں کامیابی حاصل کر لی۔

تمام 183 پولنگ اسٹیشن کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کے رانا محمد سلیم 47 ہزار چھ سو انچاس ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی امیدوار نورین نشاط چونتیس ہزار تیس ووٹ  لے کر دوسرے نمبر پر رہیں ۔

غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق  پیپلز پارٹی کے امیدوار واثق سرجیس پندرہ ہزار انسٹھ اور تحریک لبیک پاکستان کے امیدوار نو ہزار چھ سو چھ  سو انیس ووٹ لے سکے۔

خیال رہے کہ پنجاب اسمبلی کی نشست پی پی 206 میں ضنی انتخاب کے لیے پولنگ کا عمل صبح اپنے وقت پر شروع ہوا تھا جو شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہا۔ ضمنی انتخاب کے موقع پر شہریوں میں جوش و خروش پایا گیا۔

خانیوال کے حلقے 206 میں 183 پولنگ اسٹیشنز بنائے گئے تھے جہاں 2 لاکھ 30 ہزار 689 ووٹرز نے اپنا حق رائے دہی استعمال کرنا تھا۔ حلقے میں پاکستان تحریک انصاف، مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی سمیت 13 امیدوار میدان میں موجود تھے تاہم مسلم لیگ ن اور پاکستان تحریک انصاف کے درمیان کانٹے کا مقابلہ تھا۔

ووٹنگ کے دوران ڈی ایس پی اور پیپلز پارٹی کے امیدوار میر واثق کے درمیان تلخ کلامی ہوئی جس کے بعد پولیس نے میر واثق کے گارڈ کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق میر واثق کا سیکیورٹی گارڈ پولنگ اسٹیشن کے اندر اسلحہ لے کر گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: وقت نے ثابت کر دیا کہ دہشتگردی کا کوئی مذہب یا قوم نہیں ہوتی، وزیر اعظم

واضح رہے کہ مذکورہ نشست مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر منتخب ہونے والے نشاط احمد ڈاہا کی وفات پر خالی ہوئی تھی تاہم اب مرحوم نشاط احمد ڈاہا کی اہلیہ بیگم نورین نشاط تحریک انصاف کے ٹکٹ پر انتخاب لڑ رہی ہیں جبکہ تحریک انصاف کے سابق امیدوار رانا سلیم مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر میدان میں موجود ہیں۔

گذشتہ روز الیکشن کمشنر پنجاب غلام اسرار نے خانیوال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ خانیوال کے عوام گھروں سے باہر نکل کر اپنا ووٹ کاسٹ کریں اور کسی کو امن وامان کی صورتحال خراب کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔


متعلقہ خبریں