متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے امریکہ سے ہتھیاروں کی خریداری کے معاہدے سے متعلق بات چیت معطل کر دی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات نے امریکی ساختہ طیاروں، مسلح ڈرونز اور دیگر ساز و سامان کی خریداری کے لیے تئیس بلین ڈالر کے معاہدے پر بات چیت معطل کر دی۔
امریکہ نے 4 ممالک پر پابندیاں عائد کر دیں
سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دور میں اسلحہ خریداری کا معاہدہ ہوا تھا۔
واشنگٹن میں اماراتی سفارت خانے نے کہا کہ امریکہ کے ساتھ بات چیت معطل ہونے کے باوجود پینٹاگون میں دیگر معاملات پر دونوں فریقوں کے درمیان ملاقاتیں منصوبہ بندی کے مطابق آگے بڑھیں گی۔