منی بجٹ قومی سلامتی کا سودا ہے، شہباز شریف


لاہور: مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ منی بجٹ قومی سلامتی اور خودمختاری کا سودا ہے اسے منظور نہیں ہونے دیں گے۔

مسلم لیگ ن کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے مطالبہ کیا ہے کہ سستے پاکستان کا پراپیگنڈا کرنے کے بجائے منی بجٹ واپس لیا جائے اور اگر منی بجٹ منظور ہوا تو پاکستان کی معاشی خودمختاری ہار جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ یہ منی بجٹ حکومت کے جیو اکنامکس کے تصور کے منافی ہے اور اگر جیو اکنامکس پر پاکستان کو لے کر چلنا ہے تو منی بجٹ واپس لیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: منصوبوں میں رکاوٹیں ڈالنا بلاجواز ہے، وزیر اعظم

شہباز شریف نے کہا کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمت کم ہونے کے باوجود قوم کو ریلیف نہیں دیا گیا اور اگر منی بجٹ منظور کرایا گیا تو پاکستان کی نئی اسٹیبلشمنٹ کا نام آئی ایم ایف ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ منی بجٹ پاکستان کے مفاد میں نہیں ہے اس لیے اسے متحدہ اپوزیشن کی قوت سے روکیں گے۔


متعلقہ خبریں