قصور میں عدلیہ مخالف ریلی، ملزمان کی آج بھی ضمانت نہ ہو سکی


لاہور: قصور میں عدلیہ مخالف ریلی نکالنے والے 32 ملزمان کی ضمانت آج بھی نہ ہو سکی۔

درخواست ضمانت کی سماعت انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں ہوئی۔

سرکاری وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ نامزد ملزمان نے 13 اپریل کو قصور کے کشمیر چوک پر احتجاجی مظاہرہ کیا اور عدلیہ مخالف اشتعال انگیز نعرے لگائے۔ ملزمان وحید، فراز، عبدالحمید، اعجاز، عمران، الیاس، غلام یاسین، رزاق، اسرار اور مبارک سمیت 32 ملزمان جوڈیشل ریمانڈ  پر جیل میں ہیں۔

سرکاری وکیل کا کہنا تھا کہ ملزمان نےعدلیہ مخالف ریلی نکال کر عدلیہ اور دیگر حکومتی اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی کی، ملزمان کا فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ بھی کیا گیا ہے۔

ملزمان کے وکیل نے کہا کہ پولیس نے 60 سے زائد افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا اور بے گناہ افراد کو بھی حراست میں لیا گیا، اصل ملزمان جیل سے باہر جبکہ بے گناہ افراد جیل میں ہیں۔

ملزمان کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ بے گناہ 32 افراد کی درخواست ضمانت منظور کی جائے، عدالت نے سماعت 22 مئی تک ملتوی کردی۔


متعلقہ خبریں