پاکستان کے وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان اپنی بہترین فارم کے سبب اس سال بیٹنگ میں سب سے آگے ہیں۔ ٹی ٹوئنٹی میں انہوں نے متعدد ریکارڈز اپنے نام کر لیے۔
محمد رضوان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میں کریئر کی 12ویں ففٹی بنائی۔ اس طرح اس سال ان کی ففٹیز کی تعداد 11 ہو گئی جو سب سے زیادہ ہے۔ یہ ویسٹ انڈیز کے خلاف ان کے کریئر کی پہلی ٹی ٹوئنٹی ففٹی تھی۔
محمد رضوان نے 2021 میں 24 انننگز کھیلیں جس میں 1201 اسکور بنائے، ان کی ایوریج 75.06 رہی جبکہ محمد رضوان کا سٹرائیک ریٹ 132.26 رہا۔
پاکستان بلے باز اس سال ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں سب سے زیادہ 11 نصف سنچریاں بنائیں، محمد رضوان نے سال میں سب ٹی ٹوئنٹی میں 100 چوکے لگانے کا ریکارڈ بھی اپنے نام کیا۔
یہ بھی پڑھیں: کرکٹ کا جنون، سامان تھا، نہ پیسے، محمد رضوان کی یادیں
اس سے پہلے پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان کیلنڈر ایئر میں 1000 رنز بنانے والے پہلے کھلاڑی بن گئے تھے۔
1️⃣0️⃣0️⃣0️⃣ T20I runs in 2021
Well played @iMRizwanPak ??#WeHaveWeWill #T20WorldCup pic.twitter.com/TKSOdJS2Bg
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) November 11, 2021