وزیر داخلہ کا پی ڈی ایم کو مارچ کی تاریخ بدلنے کا مشورہ


وزیر داخلہ شیخ رشید نے ایک مرتبہ پھر پی ڈی ایم کو مارچ کی تاریخ بدلنے کا مشورہ دے دیا ہے۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ 23مارچ کو پریڈ کی وجہ سے راستے بند ہوں گے پھر یہ کہیں گے حکومت ذمہ دار ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن نے چار ماہ کا وقت کمپنی کی مشہوری کیلئےدیا ہے، نوازشریف پاکستان آنا چاہتےہیں تو 24 گھنٹے میں دستاویزات دیں گے بلکہ ان کے گھر پر کاغذات بھیج دیں گے۔

وزیر داخلہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنائیں گے، بڑی بڑی کمپنیاں غریبوں کا خون چوستی ہیں۔

ای پاسپورٹ کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ای پاسپورٹ شروع ہونےجارہاہے، 191ممالک میں آن لائن پاسپورٹ کی سہولت دےرہےہیں، خواہش ہے 100 روز میں ای پاسپورٹ شروع ہوجائے۔

یہ بھی پڑھیں: مہنگائی مارچ کا وقت درست نہیں ،راستے بند ہوئے تو اپوزیشن گلہ نہ کرے،شیخ رشید

وزیر داخلہ شیخ رشید نے مزید کہا کہ ملک کو بدنام کرنے والوں کے خلاف کارروائی کریں گے، جبکہ بڑے مگرمچھوں پر ہاتھ ڈالنے کی ہدایت کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ رانا شمیم کا نام پی این ایل آئی لیکن ای سی ایل میں ڈالنےکیلئے اجلاس ہوگا، جس کے بعد فیصلہ کیا جائے گا۔

شیخ رشید نے بتایا کہ دنیا بھرمیں اوورسیز پاکستانیوں کی تعداد ایک کروڑ ہے، اور اوورسیز پاکستانی اپوزیشن والوں سےناراض ہیں،لیکن
اوورسیز پاکستانیوں کوزیادہ سےزیادہ سہولتیں دیں گے۔


متعلقہ خبریں