موقع دیا گیا تو ضرور پاکستان ٹیم کا کوچ بنوں گا، عاقب جاوید


قومی کرکٹ ٹیم کے سابق بولر عاقب جاوید نے پاکستان کرکٹ ٹیم کا کوچ بننے کی خواہش کا اظہار کر دیا۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ اگر موقع دیا گیا تو میں ضرور پاکستان ٹیم کا کوچ بنوں گا، میں نے کبھی کسی سے نوکری نہیں مانگی۔

انہوں نے کہا کہ رمیز راجہ نے مجھ سمیت 92 کی ٹیم کے کھلاڑیوں کو بلایا تھا، میری ایک دو ملاقاتیں ان سے ہوئی ہیں۔

ٹیم میں جس کا جو کردار ہے اس کو وہی کرنا چاہیے، عاقب جاوید

خیال رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کے لیے ثقلین مشتاق کو کوچ مقرر کیا ہے۔

وہ اس سے قبل بنگلہ دیش اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بطور ہیڈ کوچ خدمات سرانجام دے چکے ہیں۔


متعلقہ خبریں