اداکارہ مشی خان نے بڑھتی مہنگائی کے باعث شہریوں کی خودکشی پر غم و غصے کا اظہار کر دیا۔
پاکستان کی معروف اداکارہ مشی خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ میں نے کراچی کے شاپنگ مال میں خودکشی کرنے والے شخص کی ویڈیو دیکھی اور جس کے بعد سے میں صدمے کی کیفیت سے دوچار ہوں۔
انہوں نے کہا کہ میری طبیعت یہ واقعات دیکھ کر عجیب ہو رہی ہے کہ واقعی یہ سب ہو رہا ہے۔
مشی خان نے کہا کہ ابھی کچھ روز قبل کراچی کے ایک صحافی نے نوکری سے نکالے جانے کے بعد مہنگائی سے تنگ آکر اپنی جان دے دی۔
انہوں نے کہا کہ ہم سب کی حکومت سے اپیل ہے کہ کھانے پینے کی اشیا کو سستا کریں۔ یہاں لوگ مہنگائی کے باعث خودکشیاں کر رہے ہیں اور آپ لوگ گزشتہ حکومتوں کا رونا رو رہے ہیں۔
Shocked to see this young guy jump & commit suicide. Must be really dejected with life. My God it’s devastating to see this horrific sight May Allah SWT keep everyone safe Ameen The inflation is pushing people to this extent bcz they can’t even afford food now #LuckyOneMall pic.twitter.com/DZDXeR7EcY
— Mishi khan (@mishilicious) November 30, 2021
اداکارہ نے کہا کہ بس کر دیں اور اس قوم پر رحم کھائیں کیونکہ لوگ خودکشیاں کر رہے ہیں۔ قوم کا دل رکھیں جو اتنی بڑی بڑی باتیں کرتے ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز بے روزگاری سے تنگ آکر کراچی کے 29 سالہ ذوہیر نے معروف شاپنگ مال میں تیسری منزل سے چھلانگ لگا کر خود کشی کر لی تھی۔