اب آئی فون میں ہر طرف اسکرین ڈسپلے ہو گا


آئی فون اب شیشے کا ہوگا، ایپل کمپنی نے نیا آئیڈیا متعارف کرا دیا۔ فرنٹ اور بیک دونوں طرف اسکرین ڈسپلے ہوگا۔

اپیل کمپنی نے شیشے سے بنے موبائل فون اور دیگر پراڈکٹس کی تخیلاتی تصاویر جاری کردیں۔ نئے آئیڈیا کے تحت آئی فون کی اسکرین اب   فرنٹ  کے ساتھ ساتھ بیک سائیڈ پر بھی ہوگی۔

فون میں تمام چھ اطراف سے روشنیاں خارج ہوں گی۔ شیشے سے بنا آئی فون روشنی کا منبع نظر آئے گا۔ ٹچ اسکرین بٹن موبائل فون کی سائیڈز پر بھی ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: ایپل کی آئی کار کا مکمل تھری ڈی ڈیزائن جاری

پیٹنٹ فائلنگ میں ایسی ڈرائنگ بھی شامل ہیں جن میں فون کے کنارے کے ساتھ اسکرین کے کچھ بٹن مڑے ہوئے نظر آتے ہیں جن میں ہوائی جہاز کے موڈ کو چالو کرنا، وائی فائی کو فعال کرنا، اور والیوم کے لیے کنٹرول شامل ہیں۔

کمپنی نے اس خوبصورت اور منفرد آئی فون کے علاوہ مستقبل میں ایپل اسمارٹ واچ اور میک پراڈکٹس بھی شیشے سے بنانے کا ارادہ ظاہر کیا ہے۔ ایپل کمپنی نے شیشے کی پراڈکٹس سے متعلق کاپی رائٹس رجسٹرڈ کروالیے ہیں۔


متعلقہ خبریں