کیا بھارت پاکستان آئے گا؟


پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین رمیز راجہ نے کہا ہے کہ پاک بھارت سیریز کے فی الحال امکانات کم ہیں، تاہم بین الاقوامی ٹورنامنٹس سے دستبردار ہو جانا اتنا آسان نہیں ہوتا۔

آن لائن پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ ورلڈ کرکٹ میں پاکستان کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا، آئی سی سی کو بھی اندازہ ہے کہ پاکستان کافی محنت کر رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ چیمپئنز ٹرافی کی شکل میں بریک تھرو ملا ہے، ہم انفرادی طور پر اس کی میزبانی کریں گے۔

بھارت کیخلاف تباہ کن بولنگ، آئی سی سی کا بڑا اعزاز شاہین کے نام

رمیز راجہ نے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی کیلئے بہت کام کرنا ہے، پچز بہتر کرنی ہیں، گراؤنڈز بہتر کرنے ہیں، میرے آنے یا جانے سے فرق نہیں پڑنا چاہیے، یہ بڑا ایونٹ ہے، بطور بورڈ کام کرنا ہوتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ چیمپئنز ٹرافی میں اب کسی کی دستبرداری کا خدشہ نہیں ہے، آئی سی سی میں اس پر کافی بحث ہوئی اور پھر ایونٹ کی میزبانی کا فیصلہ ہوا۔

رمیز راجہ نے کہا کہ ایشیا کپ بھی پاکستان میں ہونا ہے، پچھلے آٹھ سال سے جو چھوٹے چھوٹے قدم لے رہے تھے یہ سب اس کا نتیجہ ہے، آئی سی سی میں کیس رکھنا آسان نہیں تھا، جو رائے بنی ہوئی تھی اس کو تبدیل کرنا مشکل تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کی دستبرداری کے بعد تھوڑی مشکل ہوئی تھی مگر ہم نے خود کو منوایا۔


متعلقہ خبریں