ہمارے خیال میں حکومتی لوگوں کے 3 سے 4 ووٹ زیادہ گنے گئے، شہباز شریف


قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہمارے خیال میں حکومتی لوگوں کے 3 سے 4 ووٹ زیادہ گنے گئے ہیں۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ اسپیکرنے آج قوانین کو پاؤں تلے روندا، ہم نے اسپیکرسے بار بار درست ووٹنگ کرانے کا کہا مگر انہوں نے ہماری ایک بات نہیں سنی، وہ تمام بلزکو بلڈوزکرتے چلے گئے۔

شہباز شریف نے کہا کہ میں نے اور بلاول بھٹو نے اسپیکر کو بہت سمجھانے کی کوشش کی،مولانا اسعد اور بلاول بھٹو اسپیکر کے پاس گئے لیکن انہوں نے بات نہیں مانی۔

ان کا کہنا تھا کہ آج پارلیمنٹ کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے۔ ای وی ایم کو الیکشن کمیشن نے مسترد کردیا ہے۔ یہ حکومت ہم پر ای وی ایم مسلط کرنا چاہتی ہے مگر ہم ایسا نہیں ہونے دیں گے۔


متعلقہ خبریں