پولیس کا کارنامہ: ملزم باپ کے ساتھ بچے بھی حوالات میں بند کردیے

پولیس کا کارنامہ: ملزم باپ کے ساتھ بچے بھی حوالات میں بند کردیے

مظفرآباد: پولیس نے انوکھی منطق پیش کرتے ہوئے ملزم باپ کے ساتھ کم عمر بچوں کو بھی حوالات میں بند کردیا۔

بیوی سے جھگڑےکاغصہ ٹھنڈا کرنے کیلئے شوہر نے انوکھا طریقہ نکال لیا

ہم نیوز کے مطابق تھانہ سٹی پولیس اسٹیشن مظفرآباد کی پولیس نے قتل کے مقدمے میں گرفتار کیے جانے والے ملزم کے ساتھ اس کے بچوں کو بھی حوالات میں بند کردیا ہے۔

جن بچوں کو حوالات میں باپ کے ساتھ بند کیا گیا ہے ان میں ایک بچہ پانچ ماہ کا ہے جب کہ دیگر بچوں کی عمریں بھی کم ہیں۔

پنجاب پولیس کا کارنامہ، کمسن بچوں پر مقدمہ درج

پولیس کے مطابق گرفتار ملزم پر الزام ہے کہ اس نے اپنی بیوی کو قتل کردیا ہے جس کی وجہ سے اسے گرفتار کیا گیا ہے تاکہ تفتیش کی جا سکے۔

ہم نیوز نے اس ضمن میں جب تھانہ سٹی پولیس سے اس کا مؤقف جاننے کے لیے رابطہ کیا تو بتایا گیا کہ چاروں بچے رو رہے تھے جس کی وجہ سے انہیں بھی باپ کے ساتھ حوالات میں رکھا گیا ہے۔

امتحانی سینٹر سے بھاگنے والے طالبعلم نے پولیس کی دوڑیں لگوادیں

واضح رہے کہ قانون کے مطابق بے گناہ بچوں کو حوالات میں بند نہیں کیا جا سکتا ہے۔


متعلقہ خبریں