محاذ آرائی سے پارٹی اور ملک کو نقصان کا خطرہ ہے، چوہدری نثار


اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار کا کہنا ہے کہ ن لیگ کو بطورپارٹی موجودہ صورت حال پرٹھنڈے دل سے غورکرنا ہوگا، غصہ اورتصادم کسی سیاسی مسئلے کا حل نہیں۔

سابق وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ پہلے ختم نبوت کا مسئلہ بنا اور اب ملک  دشمنی کے الزامات لگ  رہے  ہیں۔ پارٹی کا درست لائحہ عمل طے کرنے کے لیے ہرمسلم لیگی کو کردارادا کرنا ہو گا۔ ہرمسلم لیگی نے کردارادا نہ کیا تو پارٹی کو نقصان پہنچنے کا خطرہ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سیاست دان کا کام اپنےاصولوں پرقائم رہ کرراستہ نکالنا ہے، محاذ آرائی کاسلسلہ جاری رہا تو صرف پارٹی نہیں ملک کوبھی نقصان کا اندیشہ ہے۔


متعلقہ خبریں