ایم کیو ایم لندن کے ٹارگٹ کلر کو عمر قید


کراچی: انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ایم کیو ایم لندن کے ٹارگٹ کلر ولید کمال کو قتل، اقدام قتل اورغیر قانونی اسلحہ رکھنے کا الزام ثابت ہونے پر سزائیں سنا دیں۔

ترجمان رینجرز کے مطابق ولید کمال کو رینجرز کی جانب سے پیش کیے گئے ثبوتوں کی بنیاد پر سزائیں سنائی گئیں۔ ولید کمال کو قتل کا جرم ثابت ہونے پرعمر قید اور ایک لاکھ روپے جرمانہ، اقدام قتل پر دس سال قید جبکہ غیر قانونی اسلحہ کی برآمدگی پر پانچ سال قید اور 40 ہزار روپے جرمانہ کی سزا سنائی گئی۔

ٹارگٹ کلر ولید کمال نے 2014 میں فائرنگ کر کے سنی تحریک کے کارکن احسان الحق قادری کو قتل کر دیا تھا جبکہ ایک شہری فرحان شانی زخمی ہوا تھا۔

مجرم ولید کمال کورینجرز نے 26 اگست 2015 کو گرفتار کیا تھا۔


متعلقہ خبریں