ملک میں ویکسین کی اہل50 فیصد آبادی کو ایک خوراک لگ گئی

اراکین اسمبلی: وفاق اورصوبے کے مابین روابط کیلیے تجاویز پیش کردیں

 ملک میں ویکسین کی اہل50 فیصد آبادی کو ایک خوراک لگ گئی۔

سربراہ این سی او سی اسد عمر کا کہنا ہے کہ  ہم نے کورونا ویکسین کا 50فیصد ہدف حاصل کرلیاہے۔ملک میں ویکسین کی اہل50 فیصد آبادی کو ایک خوراک لگ چکی ہے۔


انہوں نے سوشل میڈیا کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام میں مزید کہا ہے کہ گزشتہ روز ریکارڈ ویکسین لگائی گئی۔ گزشتہ روز 17 لاکھ افراد کو کورونا ویکسین لگائی گئیں۔

انہوں نے اعدادو شمار بتاتے ہوئے کہا ہے کہ  خیبر پختونخوا ویکسین کی اہل 50 فیصد آبادی  کو  کم از  کم ا ایک خوراک لگانے والا دوسرا صوبہ بن گیا ہے۔


متعلقہ خبریں