افغانستان کی ہرممکن مدد کرتے رہیں گے، عالمی برادری بھی ذمہ داری ادا کرے، عمران خان


وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ افغانستان میں انسانی بحران سے خبردار کرتا رہا ہوں،ورلڈ فوڈ پروگرام کے چیف نے بھی الرٹ جاری کردیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی  ویب  سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ سب کی اخلاقی ذمہ داری ہے کہ افغان بحران سے نمٹا جائے۔


وزیراعظم  عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان  افغانستان کی ہرممکن مدد جاری رکھے گا لیکن  اب عالمی برادری کو ذمہ داری ادا کرنا ہوگی۔


متعلقہ خبریں